اپوزیشن والے ملک کو کھانے کے لئے پھر اکھٹے ہو گئے ہیں،میڈیا سے گفتگو
پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ ملک میں ہارس ٹریڈنگ کی کوئی گنجائش نہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورا ملک اسلام آباد کا رخ کرے گا، گہما گہمی بتا رہی ہے کہ جلسہ تاریخی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ سب اپوزیشن ملک کو کھانے کے لئے پھر اکھٹے ہو گئے ہیں، یہ سب اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے سیاست کرتے ہیں جبکہ عمران خان پاکستان کی ترقی کی سیاست کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور سے عظیم الشان قافلہ نکلے گا لاہور کی دھڑکنیں عمران خان کے ساتھ ہیں ہم نے اپنے لیڈر کے ہاتھ میں ہاتھ ملانا ہے، پچاس ہزار سے زائد لوگ لاہور سے قافلے کی صورت میں نکلے گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کسی کی جاگیر نہیں ہے یہاں کسی ہارس ٹریڈنگ کی کوئی گنجائش نہیں ۔