پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرودں کی موجودگی کی طلاع پر گرفتاری کے لیے آپریشن کیا۔علاقے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے سے فرار ہونے کی کوشش میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں بلوچستان نیشنل آرمی (بی این اے) سے تعلق رکھنے والے چھ دہشت گرد بشمول نصیب اللہ بنگلزئی عرف جہانگیر، پیر جان اور رکئی کلہوئی مارے گئے۔ دہشت گرد سبی اور گردونواح میں سیکیورٹی فورسز پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے اور ان کا تعلق 20 جنوری کو انارکلی، لاہور میں ہونے والے دھماکے سے بھی تھا۔