واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولیا کوزک نے کہا ہے کہ پاکستان کو مہنگائی‘ پست شرح نمو اور زرمبادلہ کی ضرورت جیسے بڑے چلنجوں کا سامنا ہے۔ ایک بیان میں آئی ایم ایف ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولیاکوزک نے کہاکہ سیلاب نے پاکستان کے معاشی مسائل مزید گھمبیر بنائے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام کے نویں جائزہ اجلاس پر مذاکرات کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹاف لیول معاہدے پر بات چیت ہوئی ہے۔ پاکستان سے معاشی اصلاحات پر عملدرآمد چاہتے ہیں۔ پاکستان معاش اصلاحات پر عمدرآمد کرکے اعتماد بحال کرے اور دیگر امدادی اداروں سے فنڈنگ کیلئے بھی اصلاحات پر عمل پیرا ہو۔