اسلام آباد (عترت جعفری)حکومت اس وقت کفایت شعاری کی مہم پر عمل کر رہی ہے ،اس کا حقےقی اثر تو اس وقت سامنے آئے گا جب جون مےں خسارے کے اعدادوشمار سامنے آئےں گے،مگر اس وقت حکومت بےواوں،پنشنرز،غرےبوں کی بچتوں پر شرح منافع کونہ بڑھا کر اربوں روپے بچا رہی ہے،جس کی وجہ سے قومی بچت کی سکےموں مےں سرماےہ کاری رک گئی ہے ،ملک مےں شرح سود20فی صد پر جا چکی ہے اور ابھی اس مےں مذےد اضافے کا امکان ہے مگر نےشنل سےوئنگ مےں اپنی بچت جمع کرانے والے رےٹائرڈ معمر سابق ملازمےن ،بےوائےں،معاشرے کے کمزور افراد کو اس کے فوائد سے محروم رکھا گےا ہے ،وزارت خزانہ کے کنٹرول مےں موجو د ےہ ادارہ جب شرح سود کم ہو تو اس کو فور ی لاگو کر دےتا ہے مگر جب اس مےں اضافہ ہو تو مختلف حےلوں سے کھاتے داروں کے منافع نہےں بڑھاےا جاتا ےااس کے اطلاق مےں تاخےر کی جاتی ہے ،ےہ ادارہ پہلے ہی افرادی قوت کی کمی کا شکار ہے ، نےشنل سئےونگ کے اےک ذرےعے سے رابطہ کےا گےا تو انہوں نے کہا کہ شرح سود بڑھی ہے تاہم ابھی تک قومی بچت کی سکےموں کی شرح منافع کا تعےن کرنے والی کمےٹی کا اجلاس ہی بلاےا نہےں گےا ہے،جب تک ےہ کمےٹی اپنے اجلاس مےں نئی شرح منافع کا اعلا ن نہےں کرتی سابق شرحےں لاگو رہےں گی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت قومی بچت کے کھاتے داروںےا سرماےہ کاروں کو اوسط14فی صد تک منافع د ےا جا رہا ہے جبکہ اس کو یکم از کم18فی صد پر لے جانے کی ضرورت ہے ،مگر وزارت خزانہ کمےٹی کا اجلاس بلانے کے لئے گرےن سگنل نہےںدے رہی ،اس تاخےر سے سر ماےہ کاروں کو اربوں روپے سے محروم کےا جا رہا ہے ،قومی بچت کی ہر سکےم مےں اربوں کی سرماےہ کاری ہے اور اس مےں بےشتر افراد غر ےب ،بےوائےں،پنشنرز اور معمر افراد ہےں جو کوئی اور کام نہےں کر سکتے ،ان کو 45فی صد کی بے رحم مہنگائی کے رحم وکرم پر چھوڑ دےا گےا ہے ،حکومت اپنے کنٹرول کا استعمال کر کے ان غربا کے ار بوں روپے اپنے پاس دبائے ہوئے ہے ، ۔ان افراد کا مطالبہ ہے کہ وزےر آعظم نوٹس لےں اور وزارت خزانہ کو فوری کمےٹی کا اجلاس بلانے کی ہدائت کرےں ۔اور شرح منافع کا اسی روز سے لاگو کےا جائے جب سے شرح سود بڑھی ہے ۔
کفایت شعاری مہم کاحقےقی اثر جون مےں خسارے کے اعدادوشمار سے سامنے آئیگا
Mar 26, 2023