اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سیلاب زدہ علاقوں میں اربوں ڈالر کے نقصانات کے ازالے کیلئے غےر ملکی مدد کے حامل1.7ارب ڈالر کے منصوبے ہی عملی شکل اختےار کر سکے ہےں ، ذارئع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جون تک اس کے لئے تیس کروڑ ڈالر حاصل ہونے کی امید ہے آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی میں تاخیر سیلاب متاثرین کی مدد میں بھی رکاوٹ بن گئی، جنوری میں عالمی برادری نے جنیوا ڈونرز کانفرنس میں جو وعدے کیے تھے وہ ابھی پورے نہیں ہو رہے۔سیلاب سے ملکی معیشت کو 30 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان پہنچا تھا، بحالی و تعمیر نو کیلئے 16.3 ارب ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا، دوست ممالک اور عالمی اداروں نے جنیوا کانفرنس کے دوران 3 سال میں 10.7 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کیا تھا۔اسلامی ترقیاتی بینک نے 4.3 ارب ڈالر،عالمی بینک نے 2 ارب ڈالر، اے ڈی بی نے 1.5 ارب ڈالر جبکہ سعودی عرب نے قرض کی شکل میں 1 ارب ڈالر کی یقین دہانی کرائی۔