لاہور(خبر نگار) لاہور کی احتساب عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف، فواد حسن فواد، احد چیمہ سمیت دیگر ملزموںکیخلاف آشیانہ اقبال ہاو¿سنگ سوسائٹی ریفرنس پر سماعت یکم اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کے مزید گواہوں کو طلب کر لیا ۔احتساب عدالت کے جج ساجد اعوان نے آشیانہ ریفرنس پر سماعت کی۔ سماعت پر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے انوار حسین عدالت پیش ہوئے ۔عدالت نے شہباز شریف کو عدالت میں پیش ہونے سے مستقل حاضری سے استثناءدے رکھا ہے اور انہیں اپنی جگہ حاضری لگانے کے لئے پلیڈر مقرر کرنے کی اجازت دی ہے ۔