خالصتان تحریک روکنے میں ناکامی پر بھارت سیخ پا، برطانوی ہائی کمشن کی سکیورٹی کم کر دی 

نئی دہلی لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) خالصتان تحریک کے حامیوں کی جانب سے برطانیہ میں بھارتی سفارتخانوں کے باہر احتجاج اور توڑ پھوڑ کے بعد بھارتی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی اور سفارتی سطح پر احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد بھارت نے حیران کن طور پر نئی دہلی میں برطانوی ہائی کمشن کی سکیورٹی بھی کم کر دی ہے۔ برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق بھارت نے جھنڈا گرائے جانے کا بدلہ لینے کیلئے دہلی میں قائم برطانوی ہائی کمشن کے باہر سے اضافی تحفظ فراہم کرنے والی پیلے رنگ کی آہنی رکاوٹوں کو ہٹا دیا ہے۔ دوسری جانب خالصتان تحریک کے حامیوں کی جانب سے امریکا اور برطانیہ میں بھارتی سفارتخانوں میں مبینہ توڑ پھوڑ پر بھارت نے ذمے داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن