راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس راولپنڈی طالب حسین نے کہا ہے کہ بلند و بالا عمارات میں آتشزدگی سے بچاﺅ کے آلات نمایاں مقامات پر تیاری کی حالت میں نہ رکھنے والے بلڈنگ مالکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی راولپنڈی کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پرانہوں نے کہا کہ فلنگ سٹیشن ٬ رہائشی و کمرشل عمارتوں اور اپارٹمنٹس میں کسی بھی ناگہانی صورتحال کے دوران ہنگامی اخراج کے راستے کھلے نہ رکھنے اور مقررہ ایس او پی کے مطابق حفاظتی اقدامات یقینی نہ بنانے پر کاروائی کی جائے گی اور جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس نے کہا کہ انسانی جانوں سے کوئی شے اہم نہیں اور انسانی غفلت کے نتیجے میں بجلی کے شارٹ سرکٹ اور کسی بھی وجہ سے آتشزدگی کے سنگین واقعات رونما ہو چکے ہیں ۔
آتشزدگی سے بچاﺅ آلات نہ رکھنے والے مالکان کےخلاف کارروائی کی جائےگی
Mar 26, 2023