نوپارکنگ کی خلاف ورزی، اسلام آباد مےں 2403ڈرائےوروں کے چالان


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی ٹرےفک پولیس نے نوپارکنگ کی خلاف ورزی اورفٹ پاتھ پرگاڑےاں کھڑی کرنے والے ڈرائےوروں کے خلاف قانونی کارروائی کرکے دو ہزار403 کے چالان کرد ےئے شاپنگ مالز،مارکیٹس، تجارتی مراکز اور بڑی شاہراہوںمیں غیر قانونی پارکنگ کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری رکھتے ہوئے سپیشل سکواڈ بھی تشکیل دئیے ہیں کئی گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند بھی کیاگےاچیف ٹریفک آفیسراسلام آباد ڈاکٹر سےد مصطفیٰ تنوےرنے تمام زونل ڈی ایس پیز کو خصوصی طورپرہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور ٹریفک کے بہاو¿ میں رکاوٹ بننے والے عناصر خصوصاً جو ٹریفک ڈسپلن کو متاثر کرتے ہیں ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کو مزید سخت اور موثر بنایا جائے،شاپنگ سنٹرز میں پارکنگ کے لئے مختص جگہ پر پارکنگ کو یقینی بناتے ہوئے نوپارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رعایت نہ دی جائے،فٹ پاتھ پر پیدل چلنے والوں کا حق ہے فٹ پاتھ پر کسی قسم کی پارکنگ یا رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن