منافع خوروں کوکھلی چھٹی ، حکومتی رٹ نظر نہیں آرہی، نصر اللہ رند ھاو


 اسلام آباد(خبر گار) امیرجماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوانے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ احترام رمضان آرڈیننس پرعمل کو یقینی اورروزمرہ کے اشیائے خورنوش کی قیمتوں آٹے،مرغی کے گوشت سے لیکرسزیوں وپھلوں کی مہنگائی نے عوام کی زندگی مشکل بنادی ہے،حکومتی رٹ کہیں بھی نظر نہیں آرہی ہے،ایسا لگتا ہے کہ حکومت نے منافع خوروں اورذخیرہ اندوزمافیا کوکھلی چھٹی دے رکھی ہے، انھوں نے کہا عوام کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہے، دنیا بھرمیں مذہبی ایام کے موقع پرحکومتیں عوام کو خصوصی رعایت جبکہ بازاروں میں چیزیں سستی کی جاتی ہیں تاکہ ہرایک اس سے بھرپوراستفادہ کرے،مگریہاں پررمضان شریف آتے ہی سحروافظارکی چیزوں سمیت روزمرہ کی اشیاکی قیمتوں کو پرلگ جاتے ہیں، نصر اللہ رند ھاوا نے کہا حکو مت پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال اورچیک اینڈ بیلنس کا نظام بناکر ماہ مقدس میں عوام کو ریلیف دے۔

ای پیپر دی نیشن