پانچ لاکھ افرادکو مفت آ ٹا کے تھےلے تقسےم کےے جائےنگے،ڈپٹی کمشنر 

Mar 26, 2023


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا ہے کہ جن شہریوں کو حکومت پنجاب کی مفت آٹا سکیم تحت ایک 10 کلو کا آٹے کا بیگ مل چکا ہے وہ 10 دن کے بعد دو بیگ یکمشت حاصل کر سکیں گے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی اس ہدایت پر راولپنڈی ضلع میں بھی عمل درآمد کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیںیہ بات انہوں نے لیاقت باغ میں قائم مفت آٹا میگا پوانٹ کا دورہ کرتے ہوئے کی ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے کہا کہ راولپنڈی میں مجموعی طور پانچ لاکھ سے زائد افراد کو حکومت پنجاب کی مفت آٹا سکیم کے تحت 10 کلو آٹے کے تین تھےلے فراہم کئے جائیں گے اور یہ ٹارگٹ 25 رمضان المبارک تک مکمل کیا جائے گادو بیگ یکمشت فراہم کرنے کا فیصلہ شہریوں کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے تاکہ رمضان المبارک میں ان کو آٹا پوانٹس کے باربار چکر نہ لگانے پڑیں ڈی سی نے کہا کہ بارش کے باوجود آٹا کی سپلائی بلا تعطل جاری ہے،ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے کہا آٹا پوانٹس پر تعینات عملہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہریوں کی عزت نفس کا خیال رکھیں اور شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنی باری کا انتظار کریں اور تحمل اور برداشت سے کام لیں ۔

مزیدخبریں