اسلام آباد(خبرنگارپاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن و مسلم لیگ(ن) ٹریڈرزونگ کے صدرجمشیداخترشیخ نے کہاہے مفت آٹے کی فراہمی سے غریب اور مستحق لوگوں کوکافی حد تک ریلیف ملا ہے،قائدنوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی ،استحکام اور خوشحالی کا خواب ضرورپوراہوگا۔ انہوں نے کہاکہ قانون کی بالادستی کا بھاشن دینے والا خود کو قانون سے بالاتر سمجھتاہے جس کی وجہ سے ملک میں خرابیاں پیدا ہورہی ہیں، عمران نیازی بتائیں کہ اپنے چار سالہ اقتدار میںبیرونی قرضوں کا بوجھ توپاکستانیوں پر ڈال دیا مگر انہوں نے اس وقت کوئی ایک میگا منصوبہ تو دور کی بات کوئی چھوٹا سا عوامی فلاحی منصوبہ بھی عوام کو نہیں دیا تھا،ان لوگوں کا مشن صرف اور صرف اقتدار تک آناہے انتخابات میں جیت کے خواب عوام کی طاقت سے مسلم لیگ(ن) چکناچور کردے گی۔مسلم لیگی رہنما جمشیداختر سیخ نے مزید کہاعمران نیازی کی جان کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ وہ خود ملک اور معاشرے کیلئے خطرہ بن چکاہے،انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے تمام ذمہ داروں اور سیاستدانوں کو ایک میز پر بیٹھناہوگا۔
مفت آ ٹا سے مستحق لوگوں کوکافی حد تک ریلیف ملا ، جمشیداخترشیخ
Mar 26, 2023