اسلام آباد(خبرنگار)الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان کے رضاکار پروگرام کے تحت شجر کاری مہم 2023 " کلین اینڈ گرین پاکستان " کی افتتاحی تقریب کا انعقاد الخدمت فاو¿نڈیشن کے مرکزی دفتر میں کیا گیا۔ اس موقع پر الخدمت فاو¿نڈیشن کے نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ, ریٹائرڈ ایڈمنسٹریٹر پنجاب احسن جاوید , پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے ماکیٹننگ آفیسرمحمد بلال اور دیگرذمہ داران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے کہا کہ ملک کا مستقبل اس کے نوجوان ہیں اور ہم اپنے ملک کو سرسبز بنا کر دنیا کے لیے مثال قائم کرسکتے ہیں۔ درختوں کی کمی کی وجہ سے آلودگی پھیل رہی ہے اور امراض پیدا ہورہے ہیں جبکہ درخت لگانے سے آلودگی میں کمی ہوگی، انہوں نے کہا کہ الخدمت کے رضاکاروں کا شجر کاری مہم کا اقدام خوش آئند ہے۔