راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی کے نواحی علاقے یونین کونسل لکھن میں قائم بھینسوں کے باڑے ڈینگی مچھر کے لاروا کی افزائش کا سبب بن گئے، گوبر اور گند باہر گلیوںاور نالوں پھینکنے سے ڈینگی سمیت دیگر موذی امراض پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا، ڈینگی مچھر اور لاروا برآمد ہونے پر 8باڑوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے گئے،رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی وباءپھیلنے اور لاروا کی افزائش کو روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں لیکن کچھ نواحی علاقوں یونین کونسل لکھن، یونین کونسل گرجا ، یونین کونسل چاکرہ سمیت دیگر میں بھینسوں کے بڑے بڑے باڑے قائم ہیں جہاں پر درجنوں بلکہ سینکڑوں بھینسیں مو جودہیں ان کے ساتھ ساتھ گائے، بیل بکریاں بھی ہوتی ہیں، ٹیموں نے ہیلتھ آفیسر اختر علی کی نگرانی میں لکھن کا معائنہ کیا انہوں نے دیکھا کہ بھینسوں کے باڑوں میں صفائی کا کوئی انتظام نہیں اور گند بھی باہر پھینکا جا تا ہے،جس پر انہوں نے8باڑوں کے مالکان خلیل احمد، نثار احمد، محمد اشرف علی، محمد ریاض ، نصراللہ، محمد اعجاز اور محمد جمیل کے خلاف تھانہ دھمیال میں الگ الگ مقدمات درج کرا دیئے ۔
ڈینگی کی افزائش، یونین کونسل لکھن میںباڑوں مالکان کےخلاف مقد مات
Mar 26, 2023