لاہور( لیڈی رپورٹر ) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ ایک سال ہو گیا ہے عمران خان کو کرسی کے حصول کیلئے دربدر بھٹکتے ہوئے اور اس ایک سال کے دوران انہوں نے اپنی حکومت کے خاتمے کا ذمے دار کبھی امریکہ،کبھی کسی کو تو کبھی کسی اور کو ٹھہرایا مگر اس ایک سال کے دوران انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یوتھیوں کو جو انہوں نے ایک کروڑ نوکریاں دیں وہ کہاں دیں، وہ کونسے 50 لاکھ خوش نصیب ہیں کہ جن کو انہوں نے اپنے منشور کے مطابق نئے گھر بنا کر دئیے تھے ۔روزانہ کے ،2،2 ارب روپے مبینہ کرپشن کے بچائے وہ کہاں غائب ہو گئے۔350ڈیم وہ بھی کہاں گئے۔
عمران خان اپنی حکومت کے خاتمہ نہیں ،اپنے دور حکومت کی کارکردگی بتائے:نرگس فیض ملک
Mar 26, 2023