عدم پیشی‘عدالت کاایس ایچ او تھانہ نارنگ منڈی کیخلاف کارروائی کاحکم 

Mar 26, 2023


 فیروزوالہ( نامہ نگار) تحصیل فیروز والا کے مجسٹریٹ سیکشن 30 صادق عمران چوہان نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے اور نہ ہی شوکاز نوٹس کا جواب دینے پر ایس ایچ او تھانہ نارنگ منڈی کیخلاف پولیس آرڈی ننس 2002ء کے سیکشن 155/سی ڈی کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔یہ ہدایت ڈی پی او شیخوپورہ کو جاری کی گئی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ فاضل مجسٹریٹ کی عدالت میں تھانہ نارنگ منڈی کا فائرنگ کیس زیر سماعت ہے جس کا چالان بار بار طلب کرنے کے باؤجود عدالت میں پیش نہ کیا گیا ہے جس کی بناء پر ایس ایچ او تھانہ نارنگ منڈی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا مگر ایس ایچ او نے اس نوٹس کی پرواہ بھی نہ کی اور نہ صرف نوٹس کا جواب نہ دیا بلکہ عدالت میں پیش ہونے کی زحمت بھی نہ کی۔

مزیدخبریں