لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر)مستنصر فیروز کی ہدایت پر ڈویژنل اور سرکل افسران کی وارڈنز کے ہمراہ چوکوں میں افطاری کا سلسلہ جاری ہے، ایس پی آصف صدیق نے کلمہ چوک پر روزہ افطار کیا، ایس پی سٹی شہزاد خان نے کچہری چوک میں روزہ افطار کیا، ڈی ایس پی اکرام اللہ نے صدر سرکل میں وارڈنز نے ہمراہ افطاری کی، سرکل آفیسر مغل پورہ اشفاق احمد نے مغلپورہ چوک، ڈی ایس پی سجاد حیدر بھٹی نے پیر مکی چوک میں روزہ افطار کیا۔ ڈی ایس پی ڈیفنس اخلاق احمد نے ڈیفنس چوک میں روزہ افطار کیا۔ ڈی ایس پی راشد حیات نے کلمہ پر روزہ افطار کیا۔ ڈی ایس پی انارکلی محمد طارق نے انارکلی چوک، سرکل آفیسر اچھرہ نے وحدت روڈ، ڈی ایس پی فرخ رئیس نے مال روڈ اور ڈی ایس پی سٹی انجم شہزاد نے شاہ عالم چوک میں روزہ افطار کیا۔ سی ٹی او لاہور ل مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی کیساتھ ساتھ عبادت بھی کررہے ہیں،ہم سڑکوں پرموجود، شہری روزہ گھروں میں افطار کریں۔ ہمارا مقصد شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے، فورس کے ہمراہ روزہ افطار کرکے دلی سکون اور تسکین ملتی ہے، شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے سیکنڈ شفٹ میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔