جعلی ایف آئی اے ٹیم بن کر کال سینٹرز میں وارداتیں کرنیوالا 7رکنی گروہ گرفتار


لاہور( نامہ نگار)ستوکتلہ پولیس نے جعلی ایف آئی اے ٹیم بن کر کال سینٹرز میں وارداتیں کرنے والے 7رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان رات گئے پوش علاقوں میں واقع کال سینٹرز پر ریڈ کرتے تھے، ملزمان نے چند روز قبل پی آئی اے روڈ پر واقع کال سینٹر پر واردات کی۔ملزمان نے کال سینٹر کے عملہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا،ملزمان 10لاکھ روپے نقدی، لیپ ٹاپ ، موبائل فونز ،کیمرے و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔گرفتار ملزمان میں وقاص ،زاہد مبشر، عباس اور حارث وغیرہ شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 10لاکھ روپے نقدی ،لیپ ٹاپ موبائل فونز و دیگر سامان ، غیر قانونی اسلحہ 4پسٹل اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن