فیروز والہ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہدہ سعید نے ڈسٹرکٹ شیخوپورہ میں سینکڑوں کی تعداد میں فٹنس سرٹیفکیٹ بغیر نمبر پلیٹوں کے علاقہ نابالغ ڈرائیوروں کے ذریعے چلنے والی ٹریکٹر ٹرالیوں اور دیگر گاڑیوں کیخلاف دائر کی جانے والی پٹیشن منظور کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈی پی او سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ڈی ایس پی ٹریفک سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ یہ پٹیشن گاؤں قصبہ مرزا ورکاں کے رہائشی کاشتکار محمد وقاص کی طرف سے دائر کی گئی ہے ۔