رمضان المبارک رحمتوں‘ برکتوں کا مہینہ ہے: اکبر نقشبندی


گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک میں افراتفری،مہنگائی و بے روزگاری کی بڑی وجہ سودی نظام ہے،رمضان المبارک رحمت کا مہینہ ہے حکومتی پالیسیوں نے زحمت بنا دیا ہے،پشاور کی عدالت کی طرف سے توہین رسالت کے مجرم مردان کے ذیشان کو سزائے موت دینا خوش آئند ہے اس فیصلے پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔ناموس رسالت امت مسلمہ کی غیرت کا مسئلہ ہے جس پر تمام مسلمان متفق ہیں۔خاتون جنت حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرا کی سیرت پر عمل کر کے مسلم خواتین دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاتون جنت کانفرنس سے خطاب کرتے کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ، پیر سید فدا حسین شاہ، صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ محمد رفیق قادری،حافظ عدیل عارف،علامہ محمد عمر صدیقی،ڈاکٹر محمد احمد نورانی اور دیگر نے خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...