گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ حکومت معاشی مسائل کے باوجود عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔عمرانی ٹولہ نے اقتدار میں آکر عوام پر مہنگائی و بیروزگاری کے پہاڑ گرائے۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اقتدار میں آکر عوام خوشحال اور ملک ترقی یافتہ بنایا۔ معاشی صورتحال کے پیش نظر پاکستان بار بار انتخابات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔پاکستان میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات اکٹھے اور بروقت ہونے چاہئیں۔عمران خان کی ذاتی خواہش پر پنجاب اور خیبر پی کے اسمبلیاں تحلیل کی گئیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت قائد عوام میاں نوازشریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہے۔تحریک انصاف حکومت کی نااہلی و نالائقی کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑرہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر امن کمیٹی کے چیئرمین میاں اکرم، تاجر رہنما حافظ الیاس ودیگر کیساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے کیا۔ اس موقع پر سابق ایم پی ایز عمران خالد بٹ، توفیق احمد بٹ، سابق میئر شیخ ثروت اکرام، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز گیپکو شعیب بٹ، ناصر محمود کھوکھر ودیگر بھی موجود تھے۔