قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی) ڈاکٹر عنایت اللہ چوہان(مرحوم) کے صاحبزادے سپوت قلعہ دیدار سنگھ رضوان محمود چوہان کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا ہے انہوں نے چارج سنبھالتے ہی کام شروع کردیا ہے اس سے قبل رضوان محمود چوہان سیالکوٹ میں بطور اے ڈی سی آر تعینات تھے جبکہ سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ شہریوں نے حکام بالا کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہوئے امید کی کہ رضوان محمود محکمہ اینٹی کرپشن کیلئے دن رات محنت کرکے محکمہ کو مضبوط کرنے میں کردار ادا کریں گے۔