ہر دور میں تعلیم کے حصول کو خصوصی اہمیت دی گئی : عادل ندیم 


گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی ) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر عادل ندیم نے کہا کہ سینٹ جوزف سکول 1958 سے لیکر آج تک طلبا و طالبات کو بہترین تعلیمی زیور سے آراستہ کر تا آ رہا ہے یہ بات بڑی خوش آئند ہے کہ اس قدیمی درسگاہ کے بے شمارطلبا وطلبات آج پاکستان کے مختلف اداروں میں اچھی پوسٹوں پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔بلاشبہ سینٹ جوزف سکول دیگر اعلی تعلیمی اداروں میں منفرد مقام رکھتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ جوزف سکول کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی کیا۔ اس موقع پربرو رحمان جاوید پرنسپل، برو پیٹر ابراہم، اساتذہ کرام،طلبا وطالبات اور زیر تعلیم بچوں کے والدین بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ہر دور میں تعلیم کے حصول کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔موجودہ دور میں بھی طلبا و طلبات میں تعلیم کے حصول میں مقابلے کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے طلبا و طالبات سخت محنت کر رہے ہیں جو کہ خوش آئند اقدام ہے۔نیزمیں آج کی تقریب میں ان تمام طلبا و طلبات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے محنت اور لگن سے پوزیشنیں حاصل کیں اور ان کے والدین اور اساتذہ کرام کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن