مشیر کھیل پنجاب لاہور کے گراؤنڈز کی صورتحال پر برہم


لاہور(سپورٹس رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض کھیلوں کے فروغ کیلئے متحرک ہوگئے انہوں نے ہفتہ کے روز پانڈوکی اور رکھ جیڈو میں قائم شدہ کرکٹ سٹیڈیمز کا دورہ کیااور گراؤنڈز کی صورتحال پر برہمی کا اظہارکیا۔انہوں نے فوری طور پر گراؤنڈز کی اپ گریڈیشن اور فنکشنل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ اس موقع ہر وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے کہا ہے کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے،کھیل کے میدان کھلاڑیوں کیساتھ خوبصورت لگتے ہیں،پنجاب میں موجود تمام سپورٹس سہولیات کا دورہ کروں گا، تمام کھلاڑیوں کیلئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں۔کھیل اور کھلاڑیوں کے مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس موقع پرڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لاہور تنویر شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...