لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی اور فٹبال کمیونٹی نے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سر جوڑ لئے۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے مشترکہ اجلاس کی صدارت نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون احمد ملک نے دیگر ارکان محمد شاہد نیاز کھوکھر اور حارث عظمت کے ہمراہ کی، اس موقع پر پی ایف ایف کے آئین کی روشنی میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کا جلد از جلد انعقاد یقینی بنانے کیلئے تفصیلی بات چیت ہوئی،اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ اجلاس کے شرکاء 30 مارچ تک اپنی سفارشات پی ایف ایف کو ارسال کریں گے جن کی روشنی میں مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔