تجربات مسئلہ نہیں ‘جیت اولین ترجیح ہونی چاہئے : رمیز راجہ 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے افغانستان کیخلاف پہلی شکست پر کہا ہے کہ تجربات کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن جیتنا اولین ترجیح ہونی چاہیئے، ناقص کارکرگی کے باعث ایسا تاثر ملتا ہے کہ آپ کے بیک اَپ پر اچھے کھلاڑی موجود نہیں یا ٹیلنٹ کی کمی ہے۔انہوں نے کہا کہ شارجہ کی پچ پر اگر پاکستان ایک اور سپنر کے ساتھ میدان پر اْترتا تو فائدہ ہوسکتا تھا، پچ کو دیکھتے ہوئے مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک دلچسپ سیریز ہوگی لیکن مجھے یہ دیکھنا ہے شکست پر پاکستان کی حکمت عملی کیا ہوگی۔ شکست کے باوجود پاکستان سیریز میں واپسی اور جیتنے کیلئے پْرامید ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...