جونیئر ایشیا ہاکی کپ ‘تربیتی کیمپ کیلئے کھلاڑیوں ‘آفیشلز کا اعلان 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر کی حتمی منظوری کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ایشیا کپ کی تیاری کیلئے پاکستان جونیئرز انڈر21 ہاکی تربیتی کیمپ کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا اعلان کردیا۔ اولمپیئن حنیف خان ٹیم منیجر تعینات کردیئے گئے۔ لاہور اور کراچی میں اوپن ٹرائلز کے مرحلہ کے بعد اولمپیئن کلیم اللہ خان کی سربراہی میں اولمپین ناصر علی، اولمپین رحیم خان، اولمپین شکیل عباسی اور لئیق لاشاری انٹرنیشنل پر مشتمل پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی نے قومی جونیئرز ہاکی تربیتی کیمپ کیلئے مندرجہ ذیل کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ‘گول کیپرز:علی رضا ، محمد رفیع ، سیف الرحمان ،فیضان جنجوعہ ، تیمور شیخ  ، بلال ،بلوچستان)ڈیفینڈرز:محمد عبد اللہ ، ارباز، راؤ عقیل احمد‘ ایم عزیر، بلال اسلم، یاسر شنوار، ارسلان خالد‘ عبداللہ نزاکت، زوہیب احسان‘مڈفیلڈرز:سفیان خان ، احتشام اسلم، ارباز ایاز‘ مرتضیٰ یعقوب، حمزہ فیاض، باقر، ندیم خان ، زین شہزاد ‘فارورڈز:ارشد لیاقت ،مرتضیٰ یعقوب جونیئر ، عبد الحنان شاہد ، عبد الرحمن ، عبد الوہاب، قیس ، رانا شعیب، رانا ولید، سلطان محمود ، نعمان خان ، حماد رضوان ، زکریا حیات ، ایم عدنان لڈو ، قیوم ڈوگر، وقار علی، بشارت علی ، بلال اکرم ، شعیب خان ‘ احمد رضا، حسیب مسعود، تیمور جاوید، فیضان ملہی ، عبدالواجد ، مراد علی شامل ہیں۔پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے مینجر اولمپین حنیف خان تعینات کئے گئے ہیں۔ کوچز پینل میں عدنان ذاکر انٹرنیشنل، اولمپیئن مدثرعلی خان، آصف احمد خان انٹرنیشنل، اولمپین ذیشان اشرف شامل ہیں، ڈریگ فلکرز کوچ رانا زبیر، گول کیپرز کوچ مظہر عباس انٹرنیشنل ہونگے۔ ٹیم میڈیا آفیسر/ویڈیو انالسٹ سید علی عباس، ٹیم ڈاکٹر/ماہر غذایات ڈاکٹر میثاق رضوی، فزیکل ٹرینر عمران خان اور فزیوتھراپسٹ محمد اسلم متعین کئے گئے ہیں۔پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 28 مارچ سے ڈیفنس ہاکی ایرینا، ڈی ایچ اے لاہور ہوگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ 28 مارچ کو صبح دس بجے ڈائریکٹر ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ پنجاب رائے عثمان اکبر کو رپورٹ کریں۔ پہلا تربیتی سیشن 28 مارچ کو شام 4بجے ہوگا۔ کیمپ میں تمام کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...