وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہےکہ اوپر سے امریکا سے لڑائی، اندر سے بھائی بھائی، عمران خان پہلے امریکی لابی فرموں سے تو حقیقی آزادی حاصل کرلیں۔ایک بیان میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان آئین، قانون اور سچائی سے حقیقی آزادی چاہتے ہیں، ان کی حقیقی آزادی کے مناظر ڈی چوک پر پوری قوم پہلے ہی دیکھ چکی ہے۔ رانا ثنااللہ نے مزیدکہا کہ عمران نیازی توشہ خانہ، فارن فنڈنگ، ٹیریان کیسز سے حقیقی آزادی چاہتے ہیں، وہ ہر ادارے اور اس کے سربراہ کو اپنا غلام بنانے کی حقیقی آزادی چاہتے ہیں۔