لندن میں پاکستانی برطانوی باکسر عامر خان سے گن پوائنٹ پر ہیرے کی گھڑی چھیننے والے دو ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق 18 اپریل 2022 کو گھڑی چھیننے کی واردات ہوئی، جب 36 سالہ عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم رات 9 بجے لندن ایسٹ کے ریسٹورنٹ سے باہر نکل رہے تھے۔اس دوران ملزمان عامر خان سے گھڑی چھین کے فرار ہوگئے تھے، اس گھڑی کی مالیت 70 ہزار پاؤنڈ تھی یعنی پاکستانی روپے میں ایک کروڑ 60 لاکھ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔لندن فلائنگ اسکواڈ انویسٹی گیشن نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کا پتا لگایا اور 22 جون کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئے۔
باکسر عامر خان سے قیمتی گھڑی چھیننے والے ملزمان کا اعتراف جرم
Mar 26, 2023 | 14:52