کیا اسمبلیاں توڑنا بچوں کو کھیل ہے جب چاہے توڑ دیں: مریم نواز

Mar 26, 2023 | 18:09

ویب ڈیسک

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے لانچ کیا گیا، ملک میں انارکی پھیلانے کیلئے پنجاب اسمبلی توڑی گئی۔

انہوں ںے لائرز ونگ سے خطاب کرتے ہوئے استفسار کیا کون ہے جو عمران خان کو تحفظ دے رہا ہے؟  ہم الیکشن سے فرار نہیں چاہتے ،ہم لڑیں گے اور جیتیں گے بھی، الیکشن کیلئے تیار ہیں لیکن لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وکلا سے مدد مانگتے ہوئے کہا مجھے اور پاکستان کو آپ کی مدد کی ضرورت ہے. اگر کوئی سہولت کاری کرتا ہے تو آپ فوری طور پراس کو جواب دیں۔ انہوں نے استفسار کیا آئین توڑنا پاکستان میں چھوٹا جرم ہے؟ آئین توڑنے والے کو آپ نے گھر جانے دیا ؟ آئین توڑنے والے پر آرٹیکل 6 لگنا  چاہیے، قاصم سوری کی رولنگ غیرآئینی تھی۔انہوں نے کہا ملک کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار صرف عمران خان ہے. جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے بتایا کہ بیگمات کے کہنے پر یہ فیصلے ہوتے ہیں. اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے اس نے اپنا فارن فنڈنگ کیس نہیں کھلنے دیا. آئین توڑنے والے کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر ہونی چاہیے.اسمبلی کو جس شخص نے بچوں کا کھیل سمجھا اس کے فیصلوں پر ملک کیسے چلے گا ؟ کیا اسمبلیاں توڑنا بچوں کو کھیل ہے جب چاہے توڑ دیں ؟ عدلیہ کی عزت اس کے فیصلے ہوتے ہیں۔مریم نواز نے کہا 25 ممبران تحریک انصاف کی جھولی میں ڈالنے کیلئے آپ نے آئین کو ری رائٹ کیا،  کہا جا رہا ہے الیکشن میں تاخیر آئین کی خلاف ورزی ہے. آپ کے منہ سے ایسی بات اچھی نہیں لگتی، کیا یہ لوگ محسن نقوی کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات قبول کریں گے؟ اگر ن لیگ پنجاب میں کامیاب ہوجاتی ہے تو پھر یہ لوگ کیا کریں گے؟ انہوں نے استفسار کیا کبھی کسی نے سنا کہ آدھے ملک میں نگران حکومت ہو اور آدھے میں نہ ہو؟ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا پی ٹی آئی کی سیاست سہولت کاروں کے ارد گرد گھومتی ہے. اس شخص نے قانون کو پاؤں کے نیچے روندا، پاکستان میں کسی کو ایسی سہولتیں نہیں دی گئیں جو اس کو ملیں.ابھی نواز شریف کے مقابلے میں تو اسے ہاتھ بھی نہیں لگایا گیا. یہ شخص جتھے لیکر لاہو ہائیکورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس گیا. قانون اور آئین کا اتنا بڑا مذاق میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا.عمران خان کو 12،12 مقدموں میں ضمانت ملتی ہے۔

چیف آرگنائزر نے لائرز ونگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا جانتے تھے کہ کیس جھوٹے ہیں لیکن پھر بھی شریف شہری کی طرح عدالت گئے. یہ پہلا شخص ہے جس نے توشہ خانہ سے تحفہ چوری کیا ہے. پاکستان کی تاریخ میں کسی حکمران نے تحفہ چوری نہیں کیا. دبئی میں تحفہ بیچا گیا. منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسے پاکستان لائے گئے. نواز شریف جھوٹے مقدمات میں بھی عدالت میں پیش ہوتے رہے. ہم نے کورٹ کے آگے سرنڈر کیا، جھوٹی سزائیں بھگتیں۔انہوں نے کہا لیکن جب پولیس زمان پارک عدالت کے حکم پر عملدرآمد کرنے جاتی ہے تو اس پر پیٹرول بم پھینکے گئے. پولیس والوں پر تشدد کیا گیا. زمان پارک سے ریاست پر حملہ ہوا.باقیوں سے سوتیلا سلوک یہاں لاڈلے والا سلوک کیوں ہو رہا ہے؟

مریم نواز نے لائرز ونگ سے خطاب میں کہا میں سمجھتی ہوں الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں. ہر پانچ سال بعد الیکشن ہونے چاہئیں. میری والدہ کی سیٹ پر الیکشن کے دوران آپ نے بہت مدد کی. سب کچھ یاد ہے، شکرگزار ہوں دل کی گہرائیوں سے، نوا ز شریف کے ساتھ ناانصافیاں کی گئیں. نواز شریف کے بیانیے کو آگے بڑھانے میں آپ کا کردار بہت نمایاں ہے، رانا ثنا اللہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، آپ نے نعرہ دیا کہ یہ جو کالا کوٹ ہے، میاں تیرا ووٹ ہے۔انہوں نے اعتراف کیا لیڈر شپ کے لیول پر آپ کو وہ رسائی نہیں دی گئی جو آپ کا حق تھا. آپ ملک کے آئین اور قانون کو جانتے ہیں، آپ بہترکردار ادا کر سکتے ہیں. آپ میرے اور ملک کے مدد گار ہوسکتے ہیں. آپ کے ساتھ نہ چلنا اپنا نقصان ہے. الیکشن میں تاخیر کے باعث آپ سے ملنے کا موقع ملا ہے. ہمیں ملکی حالات اور حقائق کو زیر بحث لایا جانا چاہیے. میں کہتی رہی ہوں کہ ترازو کے پلڑے برابر ہونے چاہئیں۔مریم نواز نے کہا ہم لوگ الیکشن سے نہیں ڈرتے، ہم الیکٹ ہو کر آتے ہیں. سلیکٹ ہو کے نہیں آتے، پی ٹی آئی کی ساری سیاست تقرریوں کے ارد گرد گھومتی ہے. جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے بتایا کہ لانے والے وہ ہیں لیکن یہ خطرناک آدمی ہے. اب ان کی جو باقیات ہیں یہ ان پر تکیہ کرکے بیٹھے ہیں۔

مزیدخبریں