پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا تھا کہ جب ملک ایسے ہی چلے گا تو ملک میں جمہوریت کی کوئی گنجائش نہیں. آنے والا ہفتہ تاریخ کے لیے اہم موڑ ثابت ہوگا. پاکستان کی عدلیہ اب 1950 والی عدلیہ نہیں. عدلیہ سب کو آئین کا دفاع کرتی ہوئی نظر آئے گی. حسان نیازی کو اٹھا کر کوئٹہ لے کر چلے گئے اب لاہور میں پرچہ کاٹ دیا ہے. یہ ملک کو تباہی کے علاوہ کہیں نہیں لے جارہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کل لاہوری بڑی تعداد میں خود نکلے ہیں. عوام کپتان کے لئے نہیں اپنے لئے نکلے. اس وقت پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے۔

ای پیپر دی نیشن