کراچی(نیٹ نیوز) بنکاک میں ہونے والی عالمی چیمپئین شپ میں 23 سالہ پاکستانی نوجوان باکسر آغا کلیم نے لائٹ فلائی ویٹ کا ایونٹ جیت لیا۔ ورلڈ موئے تھائی چیمپئین شپ میں پاکستانی نوجوان نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا، آغا کلیم نے 51 کلو گرام کی کیٹگری میں فتح کے جھنڈے گاڑدیے، پہلی فائٹ میں انہوں نے کرغزستان کے دو مرتبہ کے عالمی چیمپین کو پوائنٹس پر شکست دی اور دوسرے مقابلے میں نیپالی کھلاڑی کو 50 سیکنڈ میں زیرکیا۔ چیمپئین شپ میں 40 ممالک سے تعلق رکھنے والے 5 سو سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔واضح رہے بلوچستان کے علاقے پشین سے تعلق رکھنے والا آغا کلیم بلدیہ ٹاؤن ، کراچی میں چائے کے ہوٹل پر کام کرتا ہے۔