اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ نے بھی بھارت کے ساتھ تجارت کی حمایت کر دی۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی بھارت سے تجارت کے حق میں ہے تاہم پڑوسی ملک سے ٹریڈ کے معاملہ پر ابھی کابینہ میں زیربحث نہیں آیا۔ رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف عاطف خان نے کہا کہ بھارت سے تجارت کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہئے۔