کابل( نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے قومی ادارہ برائے شماریات نے گزشتہ سال 30 لاکھ سے زائد شہریوں کو الیکٹرانک شناختی کارڈز جاری کیے ہیں۔گزشتہ سال ملک بھر میں آسان سروس اور الیکٹرانک شناختی کارڈز فراہم کرنے والے 76 برانچز کے ذریعے 3 ملین 1 لاکھ 24 ہزار الیکٹرانک شناختی کارڈ جاری کیے ہیں، سب سے زیادہ شناختی کارڈ صوبہ کابل میں 7 لاکھ کارڈ جاری ہوئے ۔ افغانستان میں اب تک تقریباً 12 ملین 9 لاکھ شہریوں کو الیکٹرانک شناختی کارڈز جاری کیے جا چکے ہیں ،جن میں 7 ملین 5 لاکھ مرد اور 5 ملین 4 لاکھ خواتین کے کارڈز شامل ہیں۔