سنٹرل پولیس آفس: ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ،11 لاکھ روپے جاری

لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں ہوا جس میں پولیس اہلکاروں کے میڈیکل کیسز کی سکروٹنی کے بعد آئی جی پنجاب نے مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے مزید 11 لاکھ روپے جاری کردئیے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس اور انکے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ پولیس ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن کو فورس کی صحت، تعلیم اور ویلفیئر کے لئے مزیدموثر طور پر استعمال کیاجائے۔  

ای پیپر دی نیشن