ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) بیوی نے خاوند کو قتل کر کے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 70/5-L میں میاں بیوی کا رات کے وقت جھگڑا ہوا اور27سالہ عشرت نے مبینہ طور پر اپنے خاوند ارشد کو چھریاں مار کر قتل کر کے خود گلے میں پھندہ ڈال کر پنکھے سے لٹک کر جان دے دی۔ یوسف والا پولیس نے دونوں نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیں۔ متوفی جوڑے کے2بچے ہیں جن کی عمریں 2سال اور 8ماہ ہے۔ پولیس کے مطابق عشرت بی بی آسیب زدہ تھی جس کے باعث میاں بیو ی میں جھگڑا رہتا تھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق میاں بیوی میں جھگڑے کے بعد یہ وقوعہ ہوا۔