برطانیہ نے چین پر سائبر حملوں کا الزام لگا دیا

Mar 26, 2024

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ نے چین پر سائبر حملوں کا الزام لگا دیا۔ لندن میں پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اورلیور ڈاؤن نے کہا چینی حکومت سے وابستہ کرداروں نے جمہوری اداوں اور ارکان پارلیمنٹ کو نشانہ بنایا۔ برطانیہ کے نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ برطانیہ سائبر حملے روکنے کیلئے کچھ بھی کرنے سے نہیں رکے گا، دو چینی شخصیات اور چینی حکومت سے وابستہ پی ٹی گروپ پر پابندیاں لگا دیں۔ سائبر حملے اگست 2021ء میں الیکٹرول کمیشن پر کئے گئے۔ حملے کے ذریعے چالیس ملین ووٹر اور 43 انفرادی شخصیات بشمول اراکین پارلیمنٹ و لارڈز کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کی گئی۔

مزیدخبریں