ملک کے 26اضلاع میںپولیو مہم شروع

Mar 26, 2024

اسلام آباد (خبرنگار)ملک کے 26اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر 8.8ملین سے زائد بچوں کو عمر بھر کیلئے معذور بنانے والے پولیو وائرس سے بچا ئوکے قطرے پلانے کی خصوصی پولیو مہم شروع ہو گئی ہے۔

 ڈیرہ بگٹی اور چمن میں پولیو کیسز رپورٹ ہونے اور متعدد اضلاع کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی نشاندہی کے بعد یہ خصوصی انسدادِ پولیو مہم بلوچستان کے 11، سندھ کے 7 اور پنجاب کے 5 اضلاع میں ہورہی ہے وفاقی سیکرٹری صحت افتخار علی شلوانی نے والدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو لازمی پولیو سے بچا کے قطرے پلوائیں۔ تمام بچوں کو پولیو وائرس سے محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور یہی وجہ ہے کہ وائرس کی نشاندہی کے بعد ہم رمضان کے دوران پولیو ٹیمیں گھر گھر بھیج رہے ہیں تاکہ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلا کر قوت مدافعت بڑھائی جاسکے افتخار علی شلوانی نے مزید کہا کہ پولیو وائرس آپ کے بچے کو زندگی بھر کیلئے معذور بنا سکتا ہے اسی لیے بچوں میں بیماریوں سے لڑنے کیلئے قوت مدافعت کا ہونا بہت ضروری ہے۔

مزیدخبریں