مہنگائی کاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے: عارف سندھیلہ 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے جو ملکی تعمیر وترقی و عوامی خوشحالی یقینی بنائے گی،حکومت مہنگائی کا خاتمہ کرنے کاپختہ عزم رکھتی ہے جس کی تکمیل کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے گئے ہیں،ملک سے انتشار اور انار کی کی سیاست کا خاتمہ کیا جائے گا،قوم کو یرغمال بنانے کی کوشش کرنے والے بدامنی کوبڑھاوا دینے میں کامیاب نہیں ہونگے،وطن عزیزپاکستان ہمارے آبائو اجداد نے لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیا تمام سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ ہم دل و جان سے وطن کی ترقی کیلئے محنت کریں،جذبہ حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہو کر ہی پاکستان کا نام اقوام عالم میں روشن کیا جاسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن