اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے بیان میں کہا کہ سینیٹ انتخابات سے قبل خیبرپختونخوا اسمبلی کو مکمل کیا جائے ' خیبرپختونخوا اسمبلی کے آزاد ممبران پر مشتمل حکومت آئین پر عمل کرے 'بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا صوبہ کو تختہ مشق نہ بنائیں۔
'بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کو ایوان سینیٹ سے باہر رکھ کر عوام سے انتقام لینا چاہتا ہے 'بانی پی ٹی آئی اپنے وکلاء اور ساتھیوں کی نالائقی کا خمیازہ بھگت رہا ہے 'ایک شخص کی خواہش پر آئینی تقاضا تبدیل نہیں ہو سکتا۔
سینٹ انتخابات سے قبل خیبرپی کے اسمبلی کو مکمل کیا جائے،فیصل کریم کنڈی
Mar 26, 2024