اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ کوہسار پولیس نے ڈی چوک میں غزہ کے حق میں دھرنا دینے پر جماعت اسلامی کے رہنما سابق سینیٹر مشتاق احمد اور منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیااتوار کے روزغزہ بچاؤ مہم کی جانب سے ڈی چوک میں دھرنا دیا گیا۔
جس پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سابق سینیٹر مشتاق احمد اور منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاایف ا?ئی ا?ر کے مطابق شرکاء نے ساؤنڈ سسٹم پر حکومتی اداروں کے خلاف نعرے بازی کی، شرکاء کو تنبیہ کی گئی کہ بغیر این او سی مظاہرے کی اجازت نہیں ہے، سابق سینیٹر نے اعلان کیا کہ ہم ہر صورت سفارت خانوں اور سیکرٹریٹ کے اہم دفاتر کا گھیراؤ کریں گے انہیں جس نے روکنے کی کوشش کی وہ جان سے جائے گامتن میں کہا گیا ہے کہ 300 سے زائد ڈنڈا بردار مرد و خواتین ڈی چوک کی جانب بڑھتے رہے، شرکاء کی جانب سے پولیس کو دھمکایا گیا اورپتھراؤ کیا گیا، پتھرائو کی وجہ سے پولیس اہلکار نعمان شدید زخمی ہوگیاعلاوہ ازیں سابقہ سینیٹر مشتاق کی قیادت میں مظاہرین نے لیڈی کانسٹیبل کو دھکے بھی دئے پولیس نے کہا کہ شرکاء نے ایکسپریس چوک کو بند کرکے عام گاڑیوں اورایمبولینس کو بھی روکے رکھا۔
ڈی چوک میں دھرنا دینے پر جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد اور منتظمین کیخلاف مقدمہ
Mar 26, 2024