راولپنڈی (جنرل رپورٹر)سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی مدثراقبال شاہ نے سابق رکن صوبائی اسمبلی عدنان چوہدری کے قتل کے مرکزی ملزم کو4روزہ جسمانی ریمانڈ پرتھانہ سول لائن پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے سہیل انجم بھٹی نامی ملزم کو پولیس نے گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا۔
کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مقدمہ میں کراچی سے جو دو شارٹ شوٹر گرفتار کئے گئے تھے ان میں سے دانش بھٹی نامی شوٹر اس ملزم کا بیٹا ہے جبکہ گرفتار ملزم کا اس سارے واقعہ کی منصوبہ بندی، اسلحے کے حصول اور شوٹرز کو اسلحے کی فراہمی سمیت تمام معاملات میں اس کا مرکزی کردار ہے استدعا ہے کہ ملزم کا جسمانی ریمانڈدیا جائے تاکہ تفتیش کو حتمی نتیجے تک پہنچایا جا سکے عدالت نے 4روز کا جسمانی ریمانڈ منطور کرتے ہوئے حکم دیا کہ29مارچ کو ملزم کو دوبارہ پیش کر کے تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کیا جائے،12فروری کو پولیس لائن ہیڈکوارٹر کے سامنے انیکسی چوک میںنامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے عدنان چوہدری پر اس وقت فائرنگ کر دی تھی جب وہ اپنے ڈرائیور کے ہمراہ جارہے تھے عدنان چوہدری گردن، سینے اور چہرے پر گولیاں لگنے سے موقع پرجاں بحق ہو گئے تھے جبکہ تھانہ سول لائنز پولیس نے 13جنوری کومقتول چوہدری عدنان کے برادر نسبتی کی مدعیت میں 5افراد کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302/34کے تحت مقدمہ نمبر 253درج کیا تھا۔
عدنان چوہدری قتل کے مرکزی ملزم کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ
Mar 26, 2024