اروناچل پردیش پر بھارت سے کبھی سرحدطے نہیں ہوئی:چین


بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان چینی وزارت خارجہ لین جیان نے کہا ہے کہ چین کے فوجی دستے کی یوم پاکستان کی پریڈ میں شرکت دونوں ممالک کے درمیان منفرد رشتے کی عکاس ہے۔ بیجنگ میں پریس کانفرنس کے دوران لین جیان کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے دستے نے شرکت کی۔ چین نے سیسہ پلائی دیوار کی مانند دوست کی حیثیت سے پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اروناچل پردیش پر بھارت اور چین کے درمیان سرحد کبھی طے نہیں ہوئی، زنگنان بھارت کے غیر قانونی قبضے سے پہلے بھی ہمیشہ چین کا حصہ رہا ہے۔ بھارت نے 1987ء میں قبضہ قائم کیا۔ لین جیان  نے کہا  کہ ہم نے بھارت کے اقدامات کے خلاف سخت بیانات جاری کیے ہیں، ہم نے زور دیا بھارتی کارروائی غیر مؤثر ہے اور چین کے اس مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ای پیپر دی نیشن