لاہو(نوائے وقت رپورٹ)مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات 2024 کے سلسلے میں سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف کی چھوڑی گئی صوبائی نشست پی پی 147 پر شاہدرہ سے سابق ایم این اے ملک ریاض کو ٹکٹ جاری کر دیا۔ حمزہ شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی نشست رکھنے کے سبب صوبائی نشست خالی کی تھی۔