وزیر توانائی کی نیکا کو پانچ سالہ جامع پلان تیار کرنے کی ہدایت 

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کو نیشنل آنرجی ایفی شنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی NEECA کے حکام نے بریفنگ دی۔ نیشنل انرجی ایفی شنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی حکام کی بریفننگ کے دوران وفاقی وزیر نے NEECA  کے لئے پانچ سالہ جامع پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر کو بتایا گیا پاکستان میں شدید گرمیوں میں پنکھوں کا لوڈ 9920 میگاواٹ ہوتا ہے۔ پاکستان انرجی لیبل ریگولیشنز 2023 اور انرجی کنزرویشن بلڈنگ کوڈز 2023 کے ذریعے اس لوڈ کو 35 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ وفاقی وزیر نے NEECA کے حکام کو بین الاقوامی رینکنگ میں اضافہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر نے مقامی فین انڈسٹری کو انرجی ایفشنٹ پنکھے تیار کرنے کیلیے اقدامات کی ہدایت جاری کیں۔

ای پیپر دی نیشن