خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نئی ایمبولینس کی افتتاحی تقریب 

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) بدورتہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نئی ایمبولینس کی افتتاحی تقریب زیر صدارت تنویر احمد مغل منعقد ہوئی جنرل سیکرٹری میاں سبحان یوسف اور فنانس سیکرٹری منشی محمد اسحاق نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ بدورتہ خلق فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والا رفاعی ادارہ جو ہمیشہ فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتا ہے مریضوں کو علاج کی بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے نئی ایمبولینس میں جدید آلات کی تنصیب کی گئی ہے جس پر تقریباً 24 لاکھ روپے خرچہ آیا ہے ہم اس کار خیر میں حصہ لینے والے مخیر حضرات کا تہہ دل سے مشکور ہیں ۔ ہماری تنظیم کی سولہ ایمبولینسز تحصیل بھر میں مریضوں کو سہولت مہیا کر رہی ہیں انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں مستحق افراد کی زیادہ سے زیادہ امداد کر کے اللّٰہ پاک کو راضی کریں۔  معززین علاقہ نے بدورتہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے عہدیداران اور ممبران کو مبارکباد دی ۔

ای پیپر دی نیشن