پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے :خالد عزیز لون 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سینئر سیاسی شخصیت خالد عزیز لون نے کہا ہے کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے پولیس کے ساتھ ساتھ والدین بھی اس جان لیوا کھیل کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کریں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد عزیز لون نے کہا کہ پتنگ بازی کی وجہ سے بہت سے گھر برباد اور قیمتی نوجوان جان بحق ہو چکے ھیں یہ انتہائی تکلیف دہ موت ھوتی ھے کیمیکل لگی ڈور  چھری کی طرح گردن کاٹ دیتی ہے، خوبصورت اور نوجوانوں کی موت کا موجب بنے تو ایسے کھیل اور شوق چھوڑ دینا چاہئے۔والدین، اساتذہ اور علما کو اس خونی کھیل کے بارے میں بچوں اور بڑوں کی تربیت کرنی چاہیے۔ 


کتنے افراد خصوصا نوجوان لوگوں کی بے حسی، خود غرضی اور وحشت کا شکار ھو چکے ہیں اپنے بچوں کو سمجھائیں اور پتنگ بازی کے خلاف مہم کا حصہ بنیں گرفتار پتنگ باز افراد کی سفارش کرنے والے افراد بھی اس جرائم میں حصہ ڈالتے ہیں پولیس اور انتظامیہ سفارشی افراد کے ساتھ ساتھ پتنگ فروخت کرنے والے عناصر کو بھی بینقاب کریں  ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور کسی معصوم کی موت میں شراکت دار نہ بنیں بلاشبہ پتنگ بازی خونی کھیل ہے اس سے آپ اور اپنے بچوں کو دور رکھیں اور بے گناہ شہریوں کی موت کا سبب نہ بنیں،

ای پیپر دی نیشن