گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن سٹی خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری طوبی جاوید نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوان اپنے لہو سے جرات و بہادری کی لازوال داستان رقم کر رہے ہیں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جانوں کا نذرانہ دینے والے پاک فوج کے جوانوں کا جذبہ قابل فخر ہے افواج پاکستان پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے افسرانوں جوانوں کی قربانیوں کی بدولت 25 کروڑ عوام چین کی نیند سوتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے افسران اور جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے دنیا کی کسی بھی دوسری فورس کے مقابلے میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور اپنے لہو سے جرات و شجاعت کی وہ لازوال داستان رقم کی ہے جسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کواپنے شہدا اور انکے خاندانوں پر فخر ہے اور ہم عہد کرتے ہیں کہ ان کی قربانیوں کو کسی صورت بھی رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا
پاک فوج کے جوان اپنے لہو سے بہادری کی داستان رقم کر رہے ہیں: طوبی جاوید
Mar 26, 2024