ننکانہ صاحب (نامہ نگار)محکمہ صحت کے ملازمین کی طرف سے نگہبان رمضان پیکج کے راشن بیگ مبینہ طور پر گھر لے جانے کا معاملہ ، واقعہ میں ملوث دو ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بنیادی ہیلتھ مرکز کوٹ فاضل کے ملازمین مشتاق احمد اور انجم سرکاری راشن گھر لے جا رہے تھے ملازمین کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ڈپٹی کمشنرچوہدری ارشد نے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث دونوں ملازمین کو معطل کر نے کا حکم دے دیا اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس رائے ذوالفقار علی کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا۔
ننکانہ:راشن بیگ مبینہ طور پر گھر لے جانے کا معاملہ‘ محکمہ صحت کے 2 ملازمین معطل
Mar 26, 2024