شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ میں ایک نجی کالج کے طلبا ء نے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ڈی پی او آفس کے سامنے شدید فائرنگ کی اور راہ چلتی خواتین اور دیگر طالبات پر رنگ پھینکا اور آوازیں کستے رہے جس پر پولیس کی ڈوریں لگ گئی جنہوں نے گھیرا ڈال کر درجنوں طلباء کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا ہے نجی کالج کے طلبا ء کے با اثر لواحقین نے تھانہ سٹی اے ڈویژن اور بی ڈویژن میں سفارشوں کے انبار لگا دیئے ہیں پولیس نے متعدد طلبا کو گرفتار کرنے کے بعد ان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے بتایا جاتا ہے کہ ایک نجی کالج کے طلباء نے ہندوؤں کی رسم ہولی کو منانے کیلئے مختلف ٹولیوں کی شکل میں سرگودھا روڈ کالج سے نکلے اور ڈی پی او آفس چوک پر پہنچ کر انہیں شدید ہوائی فائرنگ شروع کر دی اس دوران طلباء کے مختلف گروہوں نے راہ چلتے راہگیروں طلبا ء طالبات پر رنگ پھینکنا شروع کر دیا۔